منشیات کے خاتمے کیلئے علماء کرام اور مذہبی جماعتیں آگے بڑھ کر کردار ادا کریں ،آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام

علماء ومشائخ منشیات مہم کے خاتمے اور بچوں کے بہتر مستقبل پر جمعہ کے اجتماعات میں شعور اجاگر کریں ،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کو منشیات کے ذریعے تباہ کیا جارہا ہے جسے اتحاد سے روکنا ہوگا ،علماء ومشائخ منشیات مہم کے خاتمے اور بچوں کے بہتر مستقبل پر جمعہ کے اجتماعات میں شعور اجاگر کریں ،منشیا ت کے ذریعے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا اور جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ،منشیات فروشی کے خاتمے اور نیو جنریشن کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے ،معصوم بچوں کا اغواء کے بعد زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے ،منشیات کے خاتمے اور معصوم بچوں کے اغواء کی وارداتوں کو روکنے کیلئے پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہیں،محرم میں امن وامان قائم رکھنے کی بہترین کار کردگی پر پولیس انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،گھوٹکی میں سنی تحریک کے ہمدرد ظہور احمدمشوری کو ڈاکوئوں نے اغواء کرلیاہے ڈاکو 50لاکھ تاوان مانگ رہے ہیں اسکو بازیاب کرانے کیلئے کاروائی عمل میں لائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے وفد کے ہمراہ ملاقات میں کیا وفد میں سندھ کے صدر نور احمد قاسمی مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ ،محمد طیب قادری بھی موجود تھے ،اس موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے علماء کرام اور مذہبی جماعتیں آگے بڑھ کر کام کریں ،انشاء اللہ منشیات فروشی کے خاتمے اور بچوں کے اغواء کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائینگے علماء ومشائخ،اسکول کے اساتذہ اور عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں ،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے درپیش مسائل پر توجہ دلاتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ منشیات کازہر گھول کر معاشرے کو تباہ کیا جارہا ہے ،قصور میں تین بچوں کا اغواے کے بعد زیادتی اور قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں اجافہ ہورہا ہے ،والدین اپنے بچوں پر مکمل نظر رکھیں اور گلی محلے میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور پولیس کو مطلع کریں،AKFکے رضا کار بچوں کے اغواء اور منشیات کے خاتے کیلئے کردار ادا کریں، ہمیں پاکستانی بن کر ملک سے منشیات کا خاتمہ اور بچوں کے اغواء کے سلسلے کو ناکام بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، ملاقات کے بعد آئی جی سندھ نے ثروت اعجاز قادری کو تحفہ پیش کیا ۔