پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو، الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے 17 امیدواروں کی فہرست جاری کردی

جمعرات ستمبر 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سندھ اسمبلی کی صوبائی نشست پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو پر 17 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے 17 امیدواروں پر مبنی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو، ظفر عرف طارق انور سیال، شاہد بھٹو، صفدر مٹھانی، ماجد بروہی، جی ڈی اے کے معظم علی عباسی، حاجی منور علی عباسی، پی ٹی آئی کے حاجی شفقت حسین انڑ، شاہد حسین رند، ماہ جبین مغل سمیت 17 امیدوار شامل ہیں، الیکشن کمشنر لاڑکانہ اور رٹرننگ افسر پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو محمد یوسف نے فہرست جاری کردی جس کے بعد اب اپیلیں داخل کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔