الیکشن کمیشن کی جانب سے جی ڈی اے امیدوار معظم علی عباسی کے کاغذات نامزگی فارم بحال ہونا لاڑکانہ کے عوام کی فتح ہے ، ڈاکٹرصفدرعباسی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے سربراہ اور سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جی ڈی اے امیدوار معظم علی عباسی کے کاغذات نامزگی فارم بحال ہونا لاڑکانہ کے عوام کی فتح ہے جس پر پہلے بھی معظم علی عباسی کامیاب ہوئے اور اس مرتبہ پر پیپلز پارٹی امیدوار کو شکست دے کر کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آفیس کے باہر میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ شہیدوں کا شہر ہے لیکن اس کی حالت گزشتہ 12 سالوں میں بھی تبدیل نہ ہوسکی شہری اس وقت بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اسی عرصے کے دوران اربوں روپے جاری ہوئے لیکن عوام مسائل جوں کہ توں ہیں، ہم پرامید ہیں کہ لاڑکانہ کے شہری معظم علی عباسی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر دوبارہ کامیاب کروائیں گے کیونکہ معظم علی عباسی کی کامیابی لاڑکانہ کے شہریوں کی کامیابی ہے، ہم نے پہلے بھی پیپلز پارٹی کا مقابلہ کیا اور اب بھی پیپلز پارٹی امیدوار کا مقابلہ کرکے عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔