سینئر صحافی حفیظ منگی کی مبینہ دھمکیوں اور مکان پر قبضے کی کوشش سے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کی کوشش ،چانڈکااسپتال منتقل کردیاگیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) لاڑکانہ کے سینئر صحافی و نجی سندھی اخبار کوشش کے رپورٹر حفیظ منگی نے بااثروں کی مبینہ دھمکیوں اور مکان پر قبضے کی کوشش سے دلبرداشتہ ہوکر نشے آور گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کی جنہیں ان کے بھائی سعید منگی اور دیگر ورثہ نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات لائے جہاں انہیں طبی طبی امداد دے کر ان کی جان بچالی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہیں لاڑکانہ پریس کلب کے صدر مرتضیٰ کلہوڑو، نائب صدر عاشق پٹھان، جنرل سیکریٹری ظفر ابڑو، جوائنٹ سیکریٹری محمد علی بہلیم، خزانچی عبدالقادر جاگیرانی، محمود پٹھان، شیراز محمود پٹھان، سلامت ابڑو، ظہیر ابڑو، وحید لانگاہ و دیگر شعبہ حادثات پہنچے جہاں انہوں نے حفیظ منگی کی خیریت دریافت کی اور ایس ایس پی سے رابطہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کا فوری مطالبہ بھی کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ باقرانی کا رہائشی ٹیچر الطاف پٹھان کی جانب سے مسلسل سینیئر صحافی حفیظ منگی کو مکان پر قبضے کی کوشش اور جان لیوا دھمکیاں دیتا تھا جس پر انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر ایسے اقدام اٹھایا ہے۔