․ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ضمن میں(ایچ آئی ڈی) انتہائی تیز روشنی والی ہیڈ لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پہ پابندی عائد

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ضمن میں وزیر اعظم پورٹل کے ذریعے موصول شد ہ درخواستوں کی روشنی میں (ایچ آئی ڈی)انتہائی تیز روشنی والی ہیڈ لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پہ پابندی عائد۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انتہائی تیز روشنیوں کے استعمال سے نہ صرف یہ کہ مخالف سمت سے آنے والا ٹریفک متاثر ہوتا ہے جو حادثات کا سبب بن رہا ہے بلکہ کئی ایک واقعات میں ایچ آئی ڈی لائٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی وائرنگ میں آگ بھی لگ چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام محمد حمزہ شفقات نے ضلعی مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایچ ای ڈی لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پہ دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔اس ضمن میں ٹریفک پولیس کو بھی قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :