ٹریفک پولیس نے 19ستمبر کو کی جانے والی شہر بھر میں کارروائی کی رپورٹ مرتب کرلی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ٹریفک پولیس نے 19ستمبر کو کی جانے والی شہر بھر میں کارروائی کی رپورٹ مرتب کرلی ،ترجمان کی جانب سے مرتب رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں 19ستمبر کو مجموعی طور پر 8100گاڑیوں کا چالان کرتے ہو ئے 2136500جرمانہ وصول کیا گیا ،جبکہ 1706گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر 2844بناہیلمٹ پر 2105فینسی نمبر پلیٹ پر 322سیاہ شیشوں والی 654گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیور 28سی این جی سلنڈر پر 7چھت پر سفر کرنے پر 15سگنل کی خلاف ورزی پر 49اور بنالائسنس پر 151گاڑیوں کا مجموعی طور پر چالان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :