بھتہ خوری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، ٹریفک نظام میں عوامی او ر تاجر برادری کی مشکلات کا ادراک ہے ، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد

ٹریفک سگنل کو سولر سسٹم پر لانا چاہتے ہیں ، ہائیکورٹ کے احکامات پر پبلک ٹرانسپو رٹ اڈے بند کئے گئے ہیں

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آ ف سند ھ پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر ولی الله دل نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، ٹریفک نظام میں عوامی او ر تاجر برادری کی مشکلات کا ادراک ہے ، ٹریفک مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لو ڈ شیڈنگ کے باعث سگنل بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو تی ہے ، ٹریفک سگنل کو سولر سسٹم پر لانا چاہتے ہیں ، ہائیکورٹ کے احکامات پر پبلک ٹرانسپو رٹ اڈے بند کئے گئے ہیں۔

وہ حیدرآباد ایوان تجارت و صنعت کے دورے کے موقع پر تاجروں صنعتکاروں سے خطاب کر رہے تھے، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر ولی اللہ دل نے کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ رکشہ ،منی ٹیکسی ، سوزوکی ، لوڈرز وہیکل کے ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، ٹریفک نظام کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، پولیس اہلکاروں کی اخلاقی تربیت کی جا رہی ہے، انہوں نے ایس ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ حیدرآباد چیمبر پو لیس لائژن کمیٹی کے اجلاس بلائیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ تاجر برادری سمجھتی ہے کہ جرائم کو معاشرے سے بالکل ختم نہیں کیا جاسکتا ، البتہ محکمہ کی بہترین حکمت عملی سے جرائم پر بڑی حد تک قابوپا یا جا سکتا ہے۔ مجموعی طور پر حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے ،محرم الحرام میں محکمہ پو لیس نے بڑی اور جانفشانی سے خدمات انجام دی ہیں،تاجر برادری اپنے اعلیٰ پولیس افسران کی خدما ت کو سراہتی ہے۔

12ربیع الاول جشن میلادالنبیؐکی آمد ہے ،امید ہے کہ پولیس انتظامیہ اس مبارک ماہ میں بھی امن و امان قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی، انہوں نے چیمبرکی امن و عامہ کمیٹی کے ساتھ لائژن ،ٹریفک پو لیس کی غیرتسلی بخش کارکردگی متعلقہ تھانہ کی حدود میں علاقائی کمیٹی اورمدد گار15کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، ایوان کے سابق نائب صدر ضیا ء الدین نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق کچھ سال پہلے 200ملین روپے کی لاگت سے CCTVکیمرہ نصب کرنے کے حوالے سے منصبو بندی کی گئی تھی تا حال اس پر عملدر آمد نہیں ہوا ، ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں اس بات کی معلومات کروں گا، تاجروں نے ٹریفک نظام میں بہتری کی ضرورت پر ز ور دیا، اجلاس میں نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری ، سابق صدر محمد شاہد ، سابق سینئر نائب صدور ضیاء الدین ، محمد عارف ، تراب علی خوجہ سمیت ارکان عدنان خان ، اعظم چوہان ، عدنان خان ، سید یاور علی شاہ ، خالد عمر ملک ، الطاف قریشی، یو سف میمن ، انور کندن ، اختیار احمد آرائیں، طارق شیخ ، سعید احمد چوہان ، سلیم حسین وہرا ، وسیم جی ، نور الدین نو ری ، اسلم باوانی ، شاہد کے کے ، عامر شہاب ، حفظ الرحمن ، محمد اقبال شیخ ، علی احمد ، عبد الستار خان ، محمد حسین غو ری ، یوسف دادا ، ناصر خان و دیگر موجود تھے ۔