اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا سر چ آ پر یشن ،دو ملزمان گرفتار،185 گھروںاور95 افراد چیک کیا گیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے کا مسیٹس یو نیو ر سٹی ، چک شہزاد اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن ،سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، سرچ آپریشن کے دوران185 گھروںاور95 افراد چیک کیا گیا،گرفتار ہونے والے اشخاص کے قبضے سے دو پسٹل ایک مو ٹر سائیکل بدوں کا غذات قبضہ پولیس میں لے کر پولیس کاروائی شروع کردی ،تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی زیرنگرانی تھا نہ شہزاد ٹا ئون کی علا قوں کا مسیٹس یو نیو رسٹی ، چک شہزاد اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا،اس دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ عمل میں لائی گئی،سرچ آپریشن کے دوران185 گھروںاور95 افراد چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،گرفتار ہونے والے اشخاص کے قبضے سے دو پسٹلز اورایک موٹرسائیکل بدوں کاغذات قبضہ پولیس میں لے کر پولیس کاروائی شروع کردی ، اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :