Live Updates

لله*سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت اور عوامی رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال

/بطور وزیراعلیٰ آپ نے عوامی فلاح و بہبود کے مثالی کام کئے جن سے آج بھی لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے : جاپانی سفیر

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

@ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جاپانی سفیر Kuninori Matsuda نے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر قونصلر Takekida Masao، سیکنڈ سیکرٹری Aknobu Kuwamura اور اعزازی قونصلر جنرل لاہور عامر شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں قائم مقام سیکرٹری اسمبلی و ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیں جاپان سے دوستی پر فخر ہے، پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کی اتحادی حکومت ہے اور ہم مل کر ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ سپیکر نے معزز مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جاپان ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جاپانی سفیر نے چودھری پرویزالٰہی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوامی فلاح و بہبود کے جو مثالی کام کئے ان سے آج بھی لوگوں کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جاپان کے لیے پاکستانی عوام کی محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں آٹو انڈسٹری اور اس سے منسلک سپیئر پارٹس بنانے والی کمپنیوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی جبکہ جاپان اور پاکستان میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے عوام میں باہمی رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات