موجودہ حکومت سرجیکل انڈسٹری سمیت دیگر صنعتی شعبوں کو جدید ترقی یافتہ بنانے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے ، وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سرجیکل انڈسٹری سمیت دیگر صنعتی شعبوں کو جدید ترقی یافتہ بنانے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجیکل ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر جہانگیر بابر باجوہ ، نومنتحب چیئرمین محمد اشفاق مہے، موجودہ چیئرمین خلیل الرحمن ایڈوکیٹ، عبدالجلیل باجوہ ،عامر محمود، وقار امین، میاں محمدجلیل، ملک محمد اشرف اعوان ،بلال امین، شبیر احمد، حاجی محمد نذیر، محمد عارف سمیت دیگر موجود تھے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کا ویژن ایکسپورٹ میں اضافہ ہے۔ گروپ لیڈر جہانگیر بابر باجوہ نے کہا کہ سرجیکل کی صنعت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہٰذا حکومت ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

(جاری ہے)

نو منتخب چئیر مین سرجیکل ایسوسی ایشن محمد اشفاق مہے نے کہا کہ میں اپنے گروپ اور پوری انڈسٹری کو یقین دلاتا ہوں کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے اسے پوری دیانتداری اور اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروے کار لاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مدد، آپ دوستوں کی مشاورت اور رہنمائی سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

جیسا کہ رٹرننگ کے حوالے سے چیئرمین نے MDRکے چیلنج کا ذکر کیا انشاء اللہ سرجیکل ایسوسی ایشن اس معاملے پر پوری تندہی کے ساتھ کام کرے گی۔ اس پر معلوماتی اور تربیتی سمینار منعقد کرائے گی۔ اشفاق مہے نے کہا کہ انڈسٹری کے جن لوگوں کے پاس MDRکے بارے میں علم ہوگاان کی تجاویز کا خیر مقدم کروں گا۔ مجھے گروپ کی قیادت کی طرف سے یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کو بزنس سپورٹ آرگنائیزیشن بنایا جائے۔

میں اور میری ٹیم کا ہر قدم اسی سمت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بدلتے حالات اور ٹیکنالوجی پر انڈسٹری کو آگاہی دی جائے گی۔ قبل ازیں موجودہ چیئرمین خلیل الرحمن نے کہا کہ میں نئے منتخب ہونے والے ساتھی عہدیداران اور اراکینِ مجلسِ عاملہ کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ ریٹائرہونے والے عہدیداران اور اراکینِ مجلسِ عاملہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

بے شک اعمال کا دارومدار نیتوں پرہے۔اوراللہ کے فضل سے ہماری نیت بڑی صاف اور واضح ہے کہ ہم نے انڈسٹری کودرپیش مسائل جوکہ بے شمار ہیں کو حل کرنے کیلئے قدرت کی عطا کردہ تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر انتھک محنت کرنی ہے۔انڈسٹری کی بہتری کیلئے میں ہر قابلِ عمل تجویز کو خوش آمدید کہو گا۔ہمیں اس انڈسٹری کو نہ صرف جدید خطوط پر استوار کرا ہے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اسے اس کاجائز مقام دلانا ہے ۔ہُنر مندوںکی کمی کے مسلئے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم انشاء اللہ اس پر کام کریں گے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ مجھے ساتھیوں اور انڈسٹری کا تعاون اور راہنمائی حاصل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :