پسرور میں چارروزقبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) چارروزقبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز پیر کے علاقہ سبز پیر کا رہائشی 23سالہ نوجوان محمد معظم چار روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اہل خانہ نے 23سالہ نوجوان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس تھانہ سبز پیر کو دی لیکن پولیس لاپتہ شہری کو بازیاب نہ کروا سکی گزشتہ روز 23سالہ نوجوان کی برہنہ لاش قریبی نالے سے برآمدہوئی ہے ۔ مقتول محمدمعظم سیالکوٹ میں نجی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ تھانہ سبزپیرنے اطلاع پرنعش کوقبضہ میںلے کر پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال پسرورمنتقل کردیا ہے۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر تے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :