Live Updates

’’8اکتوبر کو 11ریلوے سٹیشنز اور 6ریاستوں کے مندر بم دھماکوں سے اڑا دیں گے‘‘ بھارت کو دھمکی آمیز خط موصول

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لئے ’جیش محمد‘ کے حوالے سے بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ ستمبر 00:14

’’8اکتوبر کو 11ریلوے سٹیشنز اور 6ریاستوں کے مندر بم دھماکوں سے اڑا دیں ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لئے ’جیش محمد‘ کے حوالے سے بھارتی سکیورٹی فورسز نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’8اکتوبر کو 11ریلوے سٹیشنز اور 6ریاستوں کے مندروں بم دھماکوں سے اڑا دیا جائے گا‘۔

بھارت نے یہ شوشہ چھوڑتے ہوئے جیشَ محمد کا نام لیا ہے کہ اس تنظیم کی جانب سے بھارت کو دھمکی دی گئی ہے کہ 8اکتوبر کو بھارت کے 11ریلوے سٹیشنز اور 6ریاستوں کے مندروں کو بم دھماکوں سے اڑا دیا جائے گا۔ ان خبروں کے بعد پورے بھارت میں سراسیمگی پھیل گئی ہے اور ہر شخص خوفزدہ نظر آ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ایک جہادی تنظیم نے بھارتی سیکیورٹی اداروں کو دھمکی دی ہے کہ جیش محمد کے مجاہدین 8 اکتوبر کو بھارت کے 11 ریلوے سٹیشنز اور 6 بڑی ریاستوں کے مندروں کو بم دھماکوں سے اڑا دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی سیکیورٹی اداروں کو خط کے ذریعے یہ دھمکی جیش محمد مقبوضہ کشمیر کے مبینہ سیکٹر کمانڈر مسعود احمد نامی شخص نے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھمکی آمیز یہ خط ہریانہ میں واقع روہتک جنکشن کے سٹیشن سپرنٹنڈنٹ کو ڈاک کے ذریعہ موصول ہوا ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ 8 اکتوبر کو 11ریلوے سٹیشنز اور 6بڑی ریاستوں میں واقع مندروں کو بموں کے ذریعے اڈا دیا جائے گا۔

دھمکی آمیزخط میں روہتک جنکشن، بنگلورو، چنئی، جے پور، ریواڑی، ہسار، کروکشیتر، ممبئی سٹی، بھوپال، کوٹا اور اٹارسی ریلوے سٹیشنوں کے علاوہ راجستھان، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، گجرات، اترپردیش اور ہریانہ کے مندروں کو بم سے اڑانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ دھمکی آمیز خط کے ملنے کے بعد دہلی ڈویژن اور امبالہ میں واقع ریلوے ایس پی دفتر تک کے اہلکاروں میں افرا تفری مچ گئی ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے ان ریلوے سٹیشنز اور مندورں کی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے تحقیقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات