Live Updates

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ

وزیراعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 00:31

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دیرینہ حمایت ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادم ا لحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی۔ وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔
                                                                                                           
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات