جنگ وجدل سے کسی مسئلے کا حل ممکن نہیں، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی

جمعہ 20 ستمبر 2019 00:20

کوئٹہ۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی اور عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صوبائی صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے کہاہے کہ امن نہ صرف پاکستان کے لئے ضروری ہے بلکہ خطے کے حالات امن کا تقاضا کرہی ہے جنگ وجدل سے کسی مسئلے کا حل ممکن نہیں لہذا پر امن افغانستان اور پر امن پاکستان دونوں ممالک کے عوام کی فلاح وبہبود ترقی وخوشحالی کی واحد ضمانت ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی فلسفہ عدم تشدد کو اپناتے ہوئے سیاسی جمہوری جدوجہد کے زریعے قوم اور وطن کو درپیش جملہ مسائل کا حل چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ارباب ہاؤس میں پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر خان مندوخیل، ممبر معصوم خان میرزئی سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی پی ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر خان مندوخیل نے پارٹی کے صوبائی صدر کو پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے متعلق رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے غور وخوض ممبر سازی مہم اور بنیادی یونٹوں کے دورے بارے تفصیل سے بتایا۔