Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے غریب اور پسماندہ افراد کیلئے ’’احساس‘‘ پروگرام اور دیگر جامع فلاحی پروگرامز کے باعث پاکستان فلاحی ریاست بننے کی طرف گامزن ہے، دنیا اس کی جدت طرازی سے سیکھ سکتی ہے ، برطانوی جریدے ٹیلی گراف کی رپورٹ

جمعہ 20 ستمبر 2019 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کے غریب اور پسماندہ افراد کیلئے ’’احساس‘‘ پروگرام اور دیگر جامع فلاحی پروگرامز کے باعث پاکستان فلاحی ریاست بننے کی طرف گامزن ہے، دنیا اس کی جدت طرازی سے سیکھ سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قومی حکومت کے ان تمام پروگراموں کا مقصد سماجی تحفظ کے ایسے نیٹ تشکیل دینا ہے جو پاکستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بدل سکتے ہیں کیونکہ یہ پروگرام بڑے پیمانے پر نصب العین کے تحت ہیں۔

برطانوی جریدے ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انڈونیشیا، تنزانیہ اور گوئٹے مالاکی طرز پر صحت کے پروگراموں میں سے ایک پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز کا بھی ہے تاکہ کمیونٹی کی صحت بہتر ہو جائے اور اس ضمن میں درپیش ابتدائی چیلنجز پر قابو پا لیا جائے جس سے تعلیم، صحت یا ہنر مندی کی تربیت میں بہتری آئے گی اور بعد ازاں اس کے اقتصادی ثمرات آئیں گے جبکہ ایسا کرنے سے کمیونٹی کی سطح پر تعلیم، صحت اور دیگر سماجی مسائل کو سرگرمی سے حل کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر صحت مند لڑکے اور لڑکیاں اچھی تعلیم حاصل کر کے معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں اور ان کے مفید شہری بننے سے تمام شعبے مضبوط ہو جاتے ہیں اور روزگار، صحت، تعلیم کے شعبوں میں بڑی پیش رفت ہوتی ہے۔ پاکستان میں احساس پروگرام جس کا مطلب دوسروں سے ہمدردی کرنا ہے اسی جذبے کے تحت اب پاکستان فلاحی ریاست بننے کی طرف گامزن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات