ٹوکیو میں اولمپک اور پیرالمپک سے قبل نئے ٹریفک قوانین کی آزمائش

جمعہ 20 ستمبر 2019 10:35

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) جاپان میں آئندہ سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کی کھیلوں کے لئے خصوصی نئے ٹریفک قوانین کی آزمائشی کی گئی جس کے دوران ٹوکیو اور آس پاس کے علاقوں میں سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے قبل رواں برس جولائی میں بھی نئے ٹریفک قوانین کی دو دن آزمائش کی گئی تھی جس میں ٹریفک سے متعلق اعداد و شمار مرتب کرنے والی ایک کمپنی نے میٹرو پولیٹن ایکسپریس وے نظام اور قومی شاہراہوں کا استعمال کرنے والے تقریباً 30 ہزار ٹرکوں کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا تھا۔

اس آزمائش کے دوران قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاروں کی لمبائی 24 جولائی کو 80 کلو میٹر جبکہ 26 جولائی کو 90 کلو میٹر تک لمبی ہوگئی تھیں۔ گزشتہ روز کی گئی آزمائش کے دوران گاڑیوں کی قظاریں 20 سے 50 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ دوسری جانب ٹوکیو یونیورسٹی آف میرین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر تیتسٴْورو ہیودو نے خبردار کیا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں بڑے تعطل سے اولمپکس کے دوران مواد کی ترسیل میں خلل پڑ سکتا ہے اور روز مرہ کی زندگی پر خراب اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔