مالی، ڈاکوئوں سے تعلق پر شہریوں نے پولیس کمشنر کو قتل کر دیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 10:55

مالی، ڈاکوئوں سے تعلق پر شہریوں نے پولیس کمشنر کو قتل کر دیا گیا
بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) مالی کے علاقے سیگو کے شہر نیونو میں مسلح مظاہرین نے ڈاکوئوں کے ساتھ روابط کے الزام پر پولیس کمشنر کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مالی کی وزارت سلامتی نے بتایا کہ نیونو شہر میں بپھرے شہریوں کے مسلح ہجوم نے پہلے پولیس سٹیشن کو گھیرے میں لیا اور پھر پولیس کمشنر اسیاکا ٹونکارا پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا، مظاہرین نے عملے پر حملہ کرنے کے بعد پولیس کمشنر اسیاکا ٹونکارا کو قتل کر دیا۔پولیس کی جوابی کارروائی سے مظاہرین میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔