مریم نواز سے جیل میں غیر متعلقہ سوالات پوچھے جانے کا انکشاف

مریم نواز سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ سیاست چھوڑ کیوں نہیں دیتی ؟ آپ سیاست میں کیوں ہیں؟۔ ن لیگ کے رہنما کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 ستمبر 2019 10:55

مریم نواز سے جیل میں غیر متعلقہ سوالات پوچھے جانے کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے جیل میں غیر متعلقہ سوال پوچھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے سینئیر رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی سے قید کے دوران سیاسی سوالات پوچھے جا رہے ہیں۔ن لیگی رہنما کے مطابق 42 دن قید کے دوران پوچھا گیا کہ آپ سیاست چھوڑ کیوں نہیں دیتی ،آپ سیاست میں کیوں ہیں؟۔

محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز پر جو الزام لگائے گئے ہیں اس کے متعلق ایک بھی سوال نہیں پوچھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی سے بھی اسی قسم کی تفتیش ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت سمیت سب مانتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہئیے لیکن سیاسی انتقام کو تاثر نہیں دینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نیب قانون سے بالا تر نہیں ہے۔

اس ادارے کو بھی قوانین کی پاسداری کرنی ہو گی۔اگر آپ گرفتار کرتے ہیں تو الزامات ثابت کرنے ہوں گے۔محمد زبیر نے کہا سب مانتے ہیں کہ نیب کا قانون ٹھیک ہونا چاہئیے لیکن ڈیڑھ سال سے اسکے طلاق کا بھی مسئلہ بنا ہوا ہے۔جب کہ دوسری جانب نیب ترجمان کے مطابق مریم نواز شریف سے دوران تفتیش کسی قسم کا سیاسی سوال وغیرہ نہیں کیا گیا۔ نیب کے تفتیشی آفیسر انتہائی ذمہ دار اور پروفیشنل ہیں جو زیر تحقیقات کیس سے متعلقہ سوالات ہی کرتے ہیں۔

تاہم نیب کی جانب سے ملزمہ مریم نواز سے دوران ریمانڈ سیاسی سوالات کیے جانے کے تاثر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے اور ساتھ ہی میڈیا سے درخواست بھی کی جاتی ہے کہ اس نوعیت کی افواہوں پہ غور مت کیا جائے۔خیال رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کی گئی تھی۔ مریم نواز نے نیب کی تفتیشی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی تفتشی ٹیم نے کرپشن سے متعلق اب تک ایک سوال بھی نہیں کیا۔ 42 دنوں کے دوران مجھ سے کوئی سوال نہیں کیا بلکہ ملکی سیاست کے حوالے سے میرے سے سوالات کیے جاتے ہیں۔ مجھ سے سوال کیا گیا کہ میرے داد نے پراپرٹی کا حصہ کیوں دیا۔ باپ دادا کی جائیداد سے حصہ اولاد کو ہی ملتا ہے اور ہمسایوں کو تو نہیں دیا جاتا۔