انسانی حقوق ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 20 ستمبر 2019 11:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک ایک کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 14کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے انسانی حقوق پاکستان کے ایکشن پلان کے عملدرآمد کے لئے 60لاکھ روپے ‘ وزارت انسانی حقوق میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 75لاکھ 80ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :