صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 14کروڑکے فنڈز جاری

جمعہ 20 ستمبر 2019 11:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 14کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 2ارب 34کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ملتان میں ایس ایم ای بزنس سینٹر میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 59 لاکھ‘ کم ترقی یافتہ علاقوںمیں ہینڈی کرافٹ ڈویلپمنٹ اور پروموشن کے لئے 60لاکھ ‘لاہور میں فٹ ویئر کلسٹر ڈویلپمنٹ کے لئے 60لاکھ ‘ نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام ایس ایم ای کے لئے 5 کروڑ ‘سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر کے لئے 2کروڑ روٖپے ‘ سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے 51لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :