ٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئیاب تک 3 کروڑ 17لاکھ روپے کا اجراء

جمعہ 20 ستمبر 2019 11:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 3 کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 58کروڑ 18لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں ایکسفلوریشن کے لئے 21لاکھ ‘آئل گیس ایکسفلوریشن ان پاکستان کے لئے ایک کروڑ 40لاکھ ‘ملتان ‘پشاور ‘ کوئٹہ اسلام آباد لاہور میں ایچ ڈی آئی پی پول ٹیسٹنگ کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ 56لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔