نمرتا قتل کیس؛ 3 ملازمین کو معطل کر دیا گیا

وائس چانسلر نے ملازمین کو نوکری سے بھی برطرف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 ستمبر 2019 11:19

نمرتا قتل کیس؛ 3 ملازمین کو معطل کر دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2019ء) چانڈکا میڈیکل کالج طالبہ نمرتا کی ہلاکت پر وائس چانسلر نے 4 ملازمین کو معطل کر دیا ہے اور تین ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا،جب کہ زیر حراست دو ملزمان کے اسمارٹ فون فرانزک تجزیے کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دئیے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ بے نظیر کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطاالرحمن نے اپنے ماتحت چانڈکا میڈیکل کالج میں طالبہ نمرتا کی پر اسرار ہلاکت پر ہاسٹل نمر 3 کے چار ملازمین کو معطل اور تین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا۔

امعطل ہونے والوں میں سینئئر کلرک حسین شاہ،جونئیر کلرک روزینہ، چوکیدار خان محمد اور چوکیدار اکبر تنیو شامال ہیں جب کہ برطرف ہونے والوں میں گرلز ہاسٹل کی فیمیل وارڈن مسمات عاصمہ، مسمات حسینہ اور مسمات نادیہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب نمرتا ہلاکت کیس میں روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔نمرتا کے دو کلاس فیلوز کو تفتیش کے لیے پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد نوجوانوں نے نمرتا سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔

تاہم نمرتا کے دونوں کلاس فیلوز کے بیانات میں تضاد پایا جا رہاہے جس سے پولیس بھی شک میں مبتلا ہے۔چونکہ نمرتا کے فون سے سب سے زیادہ کالز مہران ابڑو کو کی گئیں تھیں لہذا ان سے اس سلسلے میں خاص طور پر تفتیش کی جا رہی ہے،تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ نمرتا کے کلاس فیلوز سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مہران ابڑو سے نمرتا کا اے ٹیم کارڈ ملا ہے دونوں لڑکوں کے موبائل فون سے ایس ایم ایس ڈیلیٹ ہیں۔

موبائل فون فرانزک کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔جب کہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ نمرتا کے اہل خانہ کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔نوجوان مہران ابڑو نے تفتیشی ذرائع کو نمرتا سے دوستی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کہ نمرتا سے 4 سال قبل دوستی ہوئی تھی۔ نمرتا مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے منع کر دیا۔نمرتا کی موت کی اطلاع دوستوں سے ملی۔جب کہ نمرتا کے دیگر کلاس فیلوز کا کہنا ہے کہ مہران اور نمرتا میں اچھی دوستی تھی لیکن دونوں کا کوئی افئیر نہیں تھا۔یاد رہے کہ 16 ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے 22 سالہ طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ نمرتا کی نعش کو کمرے کا دروازہ توڑ کر نکالا گیا، نمرتا کے گلے میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا۔