واپڈا کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

جمعہ 20 ستمبر 2019 11:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد95700 کیوسک اور اخرج 130000کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14500 کیوسک اور اخراج14500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15900 کیوسک اور اخراج37000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد36500 کیوسک اور اخراج 7700کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1541.44فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.560 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1218.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.597 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.166 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :