آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کا حیدر آباد میں شیل آئل اورگیس کے دخائزکیلئے ڈرلنگ کا فیصلہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:25

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کا حیدر آباد میں شیل آئل اورگیس کے دخائزکیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ لمیٹڈ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے حیدر آباد میں شیل آئل اورگیس کی تلاش کے لئے ڈرلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اوجی ڈی سی ایل کے ذرائع کے مطابق یہ ڈرلنگ کنر پساکھی فیلڈ میں کی جائے گی اور توقع ہے کہ دسمبر میں ڈرلنگ کا کام شروع ہو جائے گا۔ یہ ایک آزمائشی منصوبہ ہوگا جس کا منصوبہ شیل آئل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اوجی ڈی سی ایل اس سے پہلے بھی ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے مختلف فیلڈز پر کام کررہی ہے۔ملک میں 2000ء کے بعد گیس کی پیداوار میں کوئی نمایاں اضافہ نہیں ہوا اور ملک کو اس وقت تیل اور گیس کے شعبہ میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ شیل آئل اور گیس کی تلاش سے توانائی کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی ۔کنرپساکھی فیلڈ سے پہلے ہی تیل اور گیس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق انڈس بیسن میں ایک لاکھ 10کلو میٹر کے علاقے میں شیل گیس کے ایک ہزار ٹریلن مکعب فٹ تک کے ذخائر موجود ہیں جبکہ انڈس بیسن میں ٹائٹ گیس کے 4سو ٹریلین مکعب فٹ کے ذخائر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :