بارانی علاقوںمیں مسور کی کاشت آئندہ ماہ شروع کریں، محکمہ زراعت پنجاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) بارانی علاقوں کے کاشتکارمسور کی کاشت آئندہ ماہ شروع کریں، محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مسور کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری کے سلسلہ میںمون سون کے شروع میں ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلائیں۔ اس سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیںاور زمین میں دب کر گل سڑ جاتی ہیں، جو کے بعد ازاں کھاد کا کام دیتی ہیں،علاوہ ازیںجڑی بوٹیوں میں پلنے والے ضرررساںکیڑوں اور بیماریوں کا خاتمہ بھی ہو جاتا ہے۔

بارانی علاقوں میں مسور کی جدید اور ترقی دادہ ا قسام نیاب مسور، 2006 ، چکوال مسور، مرکز 2009 اور پنجاب مسور 2009کاشت کریں۔ بارانی علاقوں میں مسور کی کاشت کا موزوں وقت اکتوبر کا پورا مہینہ ہے۔مسور کے پودوں کی مطلوبہ تعداد(دو لاکھ ستر ہزار سے تین لاکھ ساٹھ ہزار فی ایکڑ) حاصل کرنے کے لیے 8 سی12کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں، جبکہ موٹے دانے والی اقسام کیلئے 10سے 12 کلوگرام،درمیانے اور باریک دانے والی اقسام کیلئی8 سے 10 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنا چاہئے ، مسور کی کاشت بذریعہ ڈرل قطاروں میں کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کنگی کی بیماری کے تدارک کے لیے قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کریں ۔حملہ شدہ متاثرہ پودوں کوفصل سے نکال کر تلف کر دیں۔جھلسائو کی بیماری بارانی علاقوںکے زیادہ بارش والے علاقوں میں پائی جاتی ہے ۔ جھلسائو کی بیماری پودوں کے پتوں ، شاخوں اور پھلیوں پر حملہ آور ہوتی ہے۔مسور کی فصل کو جھلسائو کی بیماری سے بچانے کے لئے بیماری سے مبراصاف اور تندرست بیج استعمال کریں۔

مسور کی فصل کو دوسری فصلوں کے ساتھ ادل بدل کرکے کاشت کریں۔ تنے کا سٹرن کی بیماری ایک پھپھوندی کے ذریعے پھیلتی ہے، جو زمین کے اندر موجود ہوتی ہے جس سے پودوں کے حملہ شدہ حصوں پر سفید رنگ کی اُلی یا پھپھوندی نظر آتی ہے۔ تنے کا سٹرن کی بیماری کے انسداد کے لئے مسور کی فصل کو دوسری فصل کے ساتھ ادل بدل کر کے کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :