پنجاب سیڈ کارپوریشن نے گندم کی آئندہ فصل کیلئے 6لاکھ 80ہزار بیج کے تھیلے فروخت کرنیکا ہدف مقرر کر دیا

ڈیلرز اور کسانوں سے رابطے کے بغیر مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ‘ مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر غضنفر علی خان

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمدلنگڑیال کی ہدایت پر پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ڈیلرز کنونش کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے ڈیلرز شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن ڈاکٹر غضنفر علی خان نے کہا کہ ڈیلرز اور کسانوں سے گندم کی آئندہ فصل کی بیجائی کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے جس کامقصد آئندہ فصل کی بھرپور پیداوار حاصل کرنا ہے ۔

ڈاکٹر غضنفر علی خان نے کہا کہ ڈیلرز اور کسانوں سے رابطے کے بغیر مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔انہوںنے بتایا کہ آئندہ گندم کی فصل کیلئے پچاس کلو گرام کے 6لاکھ 80ہزار بیج کے تھیلے فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو سستے اور معیاری ہوں گے۔ ڈیلرز اور کسان ہماراسرمایہ ہیں جن کو ساتھ لے کر چلنا ہماری اولین ترجیح اور پالیسی کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :