Live Updates

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی سرگودھا کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا

جمعہ ستمبر 12:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی سرگودھا کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا۔کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاسز کے الیکشن کے بعد عہدیداروں کے انتخاب عمل میں آیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتائج کے مطابق مظہر احمد ملک صدر ، محمد ندیم نور سینئر نائب صدر ، محمد اعظم ٹاٹری نائب صدر جبکہ خواتین کی مخصوص نشیت پر عطاء مہناز چوہدری کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔نومنتخب عہدیداران یکم اکتوبر سے اپنے فرائض سرانجام دے کر کام شروع کریں گے۔موجودہ عہدیداران صدر مرزا فضل الرحمن ، سینئر نائب صدر ایان پراچہ اور نائب صدر سعداللہ ملک 30 ستمبر تک کام کرتے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کا اعلان سے متعلق تازہ ترین معلومات