جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کارروائی کے معاملے پر چیف جسٹس نے تمام اہل ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیدیا

فل کورٹ کی سربراہی جسٹس عمر عطاء بندیال کرینگے ،فل کورٹ چوبیس ستمبر کو قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کی سماعت کریگا

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے معاملے پر چیف جسٹس نے تمام اہل ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیدیا،فل کورٹ کی سربراہی جسٹس عمر عطاء بندیال کریں گے،فل کورٹ دس رکنی ججز پر مشتمل ہے،فل کورٹ چوبیس ستمبر کو قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کی سماعت کریگا، فل کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور ملک، جسٹس فیصل عرب ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منظور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :