وزیر داخلہ کی گور نر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات ، صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امن و امان کی بحالی سے بلوچستان کی روایتی خوبصورتی بحال ہورہی ہے ،صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا،اعجاز شاہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ امن و امان کی بحالی سے بلوچستان کی روایتی خوبصورتی بحال ہورہی ہے ،صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔جمعہ گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اعجاز شاہ نے کہاکہ بلوچستان کے دیرینہ مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیہات کا حصہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا محور ہے اور عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین کوشش ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ امن و امان کی بحالی سے صوبے کی روایتی خوبصورتی بحال ہو رہی ہے۔