پولِی کلینک منتقلی کے بعد بھی خورشید شاہ کی طبیعت بہتر نہ ہو سکی

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پولِی کلینک منتقلی کے بعد بھی خورشید شاہ کی طبیعت بہتر نہ ہو سکی۔ذرائع نے بتایاکہ خورشِید شاہ کی سانس اور معدے کی تکلیف برقرار ہے اور بلڈ پریشر اور شوگر کنڑول کرنے میں دشورای کا سامنا ہے ،میڈکل بوڈر ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معانئہ کریگا، ذرائع کے مطابق میڈیکل بوڈر کی جانب سے گزشتہ رات بھی اپوازیشن لیڈر کے کچھ ٹیسٹ کئے گئے تھے،خورشید شاہ پولی کلینک کے آفیسر وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ خورشید شاہ کو گزشتہ رات نیب کی جانب سے پولی کلینک منتقل کیا گیا تھا۔پی پی پی کے سینئر رہنمائوں کی جانب سے بھی اپوازیشن رہنما سے ملاقات کے بعد ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔