نمایاں نمبرلینے والی امیدوارخاتون کو فیل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے نمایاں نمبرلینے والی امیدوارخاتون کو فیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے عائشہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے پنجاب مینجمنٹ سروس گروپ کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کر لیے تاہم اسکا تقرر کرنے کی بجائے اس کو جرنل نالج کے امتحان میں فیل ظاہر کر دیا گیا، جس پردرخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اسکے تقرر کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :