نورنگ بازارمیں تجاوزات کے خلاف کاروائی

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنورنگ لکی مروت امین اللہ نے نورنگ بازارکادورہ کیا۔اس موقع پرٹی ایم اونورنگ المارخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے موقع پرانہوںنے دکانوں سے باہرسڑک کے کناروں پرتجاوزات قائم کرنے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سڑک کے اطراف کوصاف کرنے کاحکم دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراے اے سی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوںنے دکانداروں کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دکانوں سے باہرسڑک کے کناروں پرتجاوزات قائم کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے پیدل چلنے والے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :