شمالی الحدیدہ میں اتحادی فوج کی بمباری سے حوثیوں کے چار مراکز تباہ

شہری حوثی باغیوں کے مراکز سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی کارروائی کی صورت میںان کا جانی نقصان نہ ہو،عرب اتحاد

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:08

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) یمن میں آئینی حکومت کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے چارعسکری مراکز پربمباری کرکے انہیں تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے کہا گیا کہ وہ خود کو حوثی باغیوں کے مراکز سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں شہریوں کا جانی نقصان نہ ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کی ایک بمبار کشتی، سمندر میں بچھائی ایک بارودی سرنگ اور متعدد دیگر مراکز کو بمباری سے تباہ کیا گیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں جہاز رانی اور عالمی تجارتی قافلوں کی آمد ورفت میں مزید آسانی ہوگی اور انہیں لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :