یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں اوپن میرٹ کی نشستوں کو سیلف فنانس میں تبدیل کرنے کے خلاف تحریک التواپنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اوپن میرٹ کی نشستوں کو سیلف فنانس میں تبدیل کرنے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اوپن میرٹ کی نشستوں کو سیلف فنانس میں تبدیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلوں کی اوپن میرٹ کی496نشستیں سیلف فنانس میں تبدیل کردی گئی ہیں ۔ سیلف فنانس ڈگری کی قیمت 15لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے ۔یو ای ٹی نے بی ایس سی انجینئرنگ کی 496نشستیں اوپن میرٹ سے ختم کردی ہیں ۔اوپن میرٹ کی نشستیں ختم ہونے سے ذہین طلبہ کا مستقبل دا پر لگ گیا ہے ۔یونیورسٹی میں بی ایس سی انجیئنرنگ میں15سال میں سلیف فنانس پر داخلوں کی پابندی عائد تھی ۔اس پابندی کو ختم کرکے سیلف فنانس پر داخلے کئے جارہے ہیں ۔