حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات اقدامات کررہی ہی'مومنہ وحید

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب کے دس اضلاع میں سو ماڈل سکول جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں گے، حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات اقدامات کررہی ہے، تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں شعبہ تعلیم کو نظرانداز کیا گیا. ں لیگ کے دور میں تعلیم کے فروغ کے لیے جعلی منصوبوں کا اعلان کیا جاتارہا لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا گیا.انہوں نے کہا کہ اب حالات بد ل گییہیں اور ہر جگہ تبدیلی آ گئ ہی. ہر شعبہ کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے دیانت اور شفافیت کا کلچر پروان چڑھ رہا ہی. ہر گزرتے دن کاساتھ ہم آگے بڑ ھ رہے ہیں۔