ریورگارڈن اوراردگرد کی رہائشی آبادیوں میں انسدادِ ڈینگی سپرے

رکنِ قومی اسمبلی، ڈپٹی کمشنراسلام آباد اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے خصوصی اقدامات

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) راولپنڈی اسلام آبادمیں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر رکنِ قومی اسمبلی ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقت اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرآصف نے خصوصی مہم کے تحت دریائے سواں کے کنارے پرواقع رہائشی آبادیوں ریورگارڈن اوردیگرمیں انسدادِڈینگی کے سپرے کا اہتمام کیا۔

اس سلسلے میں تفصیلات کے مطابق خصوصی ٹیموں نے ریورگارڈن، سواں گارڈن، پاکستان ٹاؤن، سی بی آر اوردیگر سوسائٹیوں میں سپرے کرواکر خاصی حدتک ڈینگی کے خطرات کو دورکردیاہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ریورگارڈن میں سپرے کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ریورگارڈن انتظامیہ کی نمائندگی پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہدرسول نے کی جبکہ رہائشیوں کی جانب سے میجر ریٹائرڈ منیراحمد اور سیدمزمل حسین نے سپرے کی مہم کی نگرانی کی۔

انہوں نے علاقے کے رکنِ قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، مقامی یونین کونسل کے چیئرمین ملک اخلاق، نائب چیئرمین چوہدری محمدعلی، ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقت اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرآصف کا خصوصی شکریہ اداکیا۔یادرہے کہ اب تک ریورگارڈن میں تین افراد ڈینگی سے متاثرہوچکے ہیں۔