منچن آباد میں اڈہ کبوتری کے قریب بس حادثہ میں طالب علم کی ہلاکت کیس کا ملزم راشد بس ڈرائیور گرفتار

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:15

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) بہاولنگر پولیس نے شب وروز محنت سے DPO بہاولنگر انور کھیتران صاحب کی قیادت میں منچن آباد میں اڈہ کبوتری کے قریب بس حادثہ میں طالب علم کی ہلاکت کیس کا ملزم راشد بس ڈرائیور گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم راشد ولد اقبال قوم آرائیں سکنہ فقیروالی پر مورخہ 18:09:19 کو اڈہ کبوتری کے قریب تیز بس چلاتے ہوے ایک طالب علم محمد فیاض ولد رشید احمد کو ہلاک کرنے کا الزام تھا جس پر مقدمہ نمبر 302/19مورخہ 18:09:19 بجرم 322 PPC تھانہ گھمنڈ پور میں درج ہوا۔