ڈینگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے‘ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:15

بہاول نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ڈینگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اور اس کے لیے مچھروں کی بریڈنگ سائیٹس کو ختم کرنا اور صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے نیز مچھروں سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرناضروری ہے۔ اورتمام یونین کونسلوں کے سیکرٹری اور محکموں کے افسران کی اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے ٹریننگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان مچھروں کی افزائش کے پوائنٹس کو تلف کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلتھ آفس کے ہال میں انسداد ڈینگی کی آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تمام محکموں کے افسران۔سی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ او،ایم ایس اور اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے مزید کہا کہ سی ڈی سی سپروائزر اور سیکرٹری یونین کونسل اور افسران ٹریننگ کے باوجود کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے انکے خلاف سخت ترین ایلشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس این اے مسز امامہ اعجاز اور محکمہ صحت کے افسران نے اینڈرائیڈ ایپ سے ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس اور ان کے خاتمے کی تصاویر کی اپ لوڈنگ اور دیگر تیکنیکی معلومات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔قبل ازیں ضلع بھر کے یونین کونسلوں کے سیکرٹری حضرات کو بھی ڈینگی کے لاروے کی نشاندہی کے طریقہ کار اور اس کے خاتمے اور روزانہ کی بنیاد پر اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے ذریعے رپورٹنگ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :