تحصیل ہارون آباد میں زیر زمین سوفیصد پانی کڑوا ہے‘ ڈپٹی کمشنر

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:15

بہاول نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) تحصیل ہارون آباد میں زیر زمین سوفیصد پانی کڑوا ہے ۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیرصدارت پنجاب آبِ پاک اتھارٹی کی ضلعی ایڈوایزری کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں ایکسین پبلک ہیلتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، پی ٹی آئی رہنما ملک مظفر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے حکومت ٹھوس بنیادوں پر کام کررہی ہے تاکہ عوام الناس کو پانی جیسی بنیادی ضرورت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق میسر ہو سکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آب پاک اتھارٹی کا مقصد لوگوں کو صاف پانی کی سہولتوں میں اضافہ کرنا اور غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کو آپریشنل کرنا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں 83 فیصد زیر زمین پانی کڑوا ہے جبکہ محض 17 فیصد زیر زمین پانی میٹھا ہے جس میں تحصیل ہارون آباد میں زیر زمین سوفیصد پانی کڑوا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی واٹر سپلائی سکیموں اور غیر فعال سکیموں کو چالو کرنے کے لیے 61 کروڑ سے زائد کے فنڈز درکار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :