سیف وے اوپن گالف ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے امریکہ میں شروع ہوگا، کیون ٹوائے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے

جمعہ ستمبر 14:25

سیف وے اوپن گالف ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے امریکہ میں شروع ہوگا، کیون ٹوائے ..
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) سیف وے اوپن گالف ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے امریکہ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں امریکہ کے نامور گالفر کیون ٹوائے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ میں 64 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 26 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 29 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :