سرزمین حجاز پر حملے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہیں‘شہبازشریف

جمعہ 20 ستمبر 2019 14:40

سرزمین حجاز پر حملے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہیں‘شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ سرزمین حجاز پر حملے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین حجازپرحملے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت اورناقابل قبول ہیں، حجازمقدس کے احترام کے لئے ہرمسلمان اپنی جان قربان کرنے کوتیارہے، امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ شرپسند عناصرخطے میں بدامنی کی آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، پاکستان سعودی عرب کو اپنا بڑا بھائی تصورکرتا ہے، حالات کی سنگینی اورنزاکت تدبر اوردانائی کی متقاضی ہے اورپاکستان کی پارلیمان واضح کرچکی ہے کہ سعودی عرب پرحملہ پاکستان پرحملہ تصورکرتے ہیں۔