کا بینہ میں تبدیلیاں حکومت کی دوبتی کشتی کو نہیں بچا سکتیں ‘سلیم ر ضا

پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست ختم کرنے کا روز اعلان کرنے والے شہباز گل کی اپنی سیاست ختم ہوگئی

جمعہ ستمبر 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بچانے کیلئے عمران نیاز ی امریکہ اور سعو دیہ سے مدد چاہتے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہو گی۔ کا بینہ میں تبدیلیاں حکومت کی دوبتی کشتی کو نہیں بچا سکتیں۔ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم کرنے کا روز اعلان کرنے والے شہباز گل کی اپنی سیاست ختم ہوگئی ۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے احتجاجی کیمپ میں پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو نشانہ بنانے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے نشانہ بنائیں گے ، جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے،عمران نیازی نے ایک سال میں اپوزیشن کو ہدف بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز جلد عوام میں ہو نگے ۔

شریف فیملی کو عوام سے دورکرنے والو ں سے عوام نفر ت کر نا شروع ہو گئی ہے ۔پی ٹی آ ئی نے اپنی مقبو لیت کااندازہ لگا ناہے تو انتخا با ت کرا کے دیکھ لیں عوا م ان کی آ نکھیں کھو ل دینگے۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب کا بینہ درجن سے زائد حصوں میں تقسیم ہے، پنجاب کا بینہ کے اراکین عوامی فلاح کے کام کرنے کے بجائے اپنی مفادات کے حصول اور وزیر اعلی کو کمزور کرنے میں کوشش کررہے ہیں، جس وجہ سے پنجاب حکومت کی کشتی تیزی سے ڈوب رہی ہے۔