سکوار میں پانی کی بندش کے خلاف شاہراہ قراقرم پر دھرنا

جمعہ 20 ستمبر 2019 14:43

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) گلگت شہر کے مضافاتی علاقے سکوار میں پانی کی طویل بندش کے خلاف خواتین اور مرد وںنے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دے دیا اور ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے مصروف ترین شاہراہ کو بند کر کے محکمہ واسا کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پانی کی بندش کومحکمہ واسا کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ واسا کی نا اہلی سے ہم ذہنی مریض بن گئے ہیں جب تک پانی کے حوالے سے یقین دہانی نہیں کرائی جا تی ہے ہم دھرنا ختم نہیں کرینگے خواتین اور مردوں نے سکوار چونگی کے مقام پر کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا اور اس دوران محکمہ واسا کو دہائی دیتے رہے۔

شاہراہ قراقرم کی بندش کے بدولت مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں ذمہ داران کی جانب سے پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرانے پر دھرنا ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :