ماحولیاتی کمیٹی کی ڈویژن کے 45 پٹرول پمپسں کے این او سی کی منظوری

جمعہ 20 ستمبر 2019 14:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈویژنل ماحولیات کمیٹی نے 45پٹرول پمپس کے این او سی کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ ماحولیات کی طرف سے ضلع سرگودہا کے 12،میانوالی کے 20، بھکر کے 4 جبکہ ضلع خوشاب کی9پٹرول پمپس کے کیسز کو منظور ی کے لیے پیش کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا گیا کہ شہر ی علاقوں میں نصب کیے جانے والے پٹرول پمپس کی حتمی منظوری کا این او سی ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس اور میونسپل کارپوریشن کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں کی اجازت سے مشروط ہو گا ۔اجلاس میں تمام کیسز کا از سر نو جائزہ لیاگیا،جس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی، ڈاکٹر غلام سرور اور اے سی( جی) حافظ عبدالمنان کے علاوہ اے ڈی محکمہ ماحولیات نے شرکت کی۔