ْملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے مصائب میں کمی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کے بعد علماء کرام نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مسلط کرفیو اور بھارتی فوج کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے ان مسائل کے خاتمہ کیلئے الله رب العزت کے حضور خصوصی دعائیں کیں۔