راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز تر کر دی گئیں

ڈینگی سے بچائو کیلئے گھر گھر جاکر عوامی آگاہی کے ساتھ سا تھ ہنگامی بنیادوں پر ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرولنس بھی یقینی بنائی جا رہی ہے‘ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میںانسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز تر کر دی گئی ہیں، ڈینگی سے بچائو کیلئے گھر گھر جاکر عوامی آگاہی کے ساتھ سا تھ ہنگامی بنیادوں پر ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرولنس بھی یقینی بنائی جا رہی ہے تاہم حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کے باوجود ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے ۔

انہوں نے یہ بات جمعتہ المبارک کو راولپنڈی میں گلزار قائد اور ملحقہ علاقوں کے دورے کے دوران کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر صائمہ یونس ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری ، انتظامیہ اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی نے گلزار قائد کے علاقے میں مختلف گھروں میں جا کر مکینوں سے ڈینگی فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا ، وہ علاقے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے گھروں میں بھی گئے اور علاج معالجے سمیت ان سے ڈینگی کے قابو پانے کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے علاقے میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہاکہ ڈینگی سے بچاو کے طریقے عام کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی شکائیات پر متعلقہ اداروں کی طرف سے فوری کاروائی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگر نے کہا کہ راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں پر فوکس کر رکھا ہے، درجہ حرارت میں کمی سے مرض میں کمی واقع ہو گی تاہم راولپنڈی میں موجوہ ڈینگی وبائی صورت حال کے باعث اپنی پوری استعداد کار کے ساتھ ڈینگی سے نبرد آما ہیں،

متعلقہ عنوان :