آصف علی نے اپنی مرحومہ بیٹی کی دوسری سالگرہ پر جذبا تی پیغام جاری کردیا

دعا فاطمہ،تم ہمیں بہت جلدی چھوڑ کر چلی گئی لیکن تمہاری یاد ہمیشہ میرے دل میں رہے گی:قومی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ ستمبر 15:04

آصف علی نے اپنی مرحومہ بیٹی کی دوسری سالگرہ پر جذبا تی پیغام جاری کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2019ء) قومی کرکٹر آصف علی نے کینسر کے باعث فوت ہونے والے اپنی بیٹی نور فاطمہ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر جذبا ت سے بھرا پیغام جاری کردیا ۔آصف علی کی 19 ماہ کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کینسر کے مرض کا شکار ہونے کے باعث امریکہ میں زیر علاج تھی جہاں 20مئی کو اس کا انتقال ہو گیا۔ بیٹی کی تشویشناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے اور اپنی ڈیوٹی انجام دی۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا اور اس حوالے سے نوجوان قومی کرکٹر شاداب خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا،انکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے بھی آصف علی کے جذبے کو سراہا تھا۔ آصف علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” دعا فاطمہ،آج تمہاری دوسری سالگرہ ہے،تم ہمیں بہت جلدی چھوڑ کر چلی گئی لیکن تمہاری یاد ہمیشہ میرے دل میں رہے گی،ہم روزانہ تمہیں مس کرتے ہیں ،سالگرہ مبارک ہو میرے فرشتے، تم بہت بہترین جگہ پر ہو،آخر میں آصف علی نے چاہنے والوں سے اپنی بیٹی کےلئے جنت میں اعلی مقام مانگنے کی اپیل کی“۔