ماڈل کورٹ سے منشیات کے دو مقدمات میں ملزمان بری

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:25

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ماڈل کورٹ نے منشیات کے دو مقدمات میں ملزمان کو عدم ثبوت اور ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل تھانہ خانپور نے ملزم ظفر اقبال سکنہ پنڈ گاکھڑا کے خلاف ایک کلو 200 گرام چرس جبکہ تھانہ کھلابٹ کے ایس ایچ او نے ملزم جنگ زیب سکنہ کھلابٹ کے خلاف ایک کلو 100 گرام ہیروئن کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دونوں مقدمات ہری پور کی ماڈل کورٹ کے جج محمد سجاد جان کی عدالت میں زیر سماعت رہے جن میں استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت اور شہادتیں پیش نہ کر سکے جس پر ماڈل کورٹ نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔