ریسکیو 1122کی ایک سالہ کا رکردگی، 20ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:30

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مظہر شاہ نے اپنے ادارہ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ،رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھر میں مختلف حادثات کا شکا ر20 ہزار 89افراد کو طبی امدادفراہم کی گئی، جن میں ٹریفک حادثات کی6 ہزار 386، میڈیکل کی10 ہزار 755،اونچائی سے گرنے کے 774افراد کو ریسکیو 1122کی طرف سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ مختلف مقامات پر کام کے دوران حادثے کے شکار 691، جلنے اور جانوروں کے کاٹنے کے 944،ڈوبنے کا ایک، احتجاج اور فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے 262،آگ لگنے کے 270،عمارات گرنے کی2 ،کسی چیز کے پھٹنے سے زخمی ہونے والے 3افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے مریض ریفر سروس بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122نے ایک سال میں ضلع سرگودہا سے ایک ہزار 297مریضوں کو دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک 4475مریض منتقل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :