مبینہ طور پر مخالفین نے زہر دے کر غریب کی گائے مار ڈالی، متاثرہ خاندانکا ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:35

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے نبی پور میں مبینہ طور پر مخالفین نے زہر دے کر غریب کی گائے مار ڈالی، متاثرہ خاندان نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

واقعہ تھانہ سیت پور کی حدود نبی پور میں پیش آیا جہاں ملزمان بشیر مندوس، برکت ڈوگر اور شادو ارائیں نے مل کر غریب محنت کش کلیم اللہ کی قیمتی گائے کو مبینہ طور پر زہر دے کر مارڈالا۔متاثرہ خاندان نے تھانہ سیت پور کی پولیس کو تحریری طور پر اپنی شکایت قانونی کارروائی کرنے کیلئے لکھ کر دے دی ھے۔ تاہم پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ متاثرہ خاندان نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :